حالیہ پاکستانی ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات نے دنیائے کرکٹ کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔ نیوز آف دی ورلڈ کے مطابق اس کے ایک نمائندے نے ڈیڑھ لاکھ پونڈ اس شخص کو دیے جس نے اسے یقین دلایا کہ پاکستانی بولر محمد عامر اور محمد آصف چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے سے مخصوص مواقع پر نو بالز کرائیں گے۔ یہی الزامات پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان بٹ اور کامران اکمل پر بھی ہیں۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نے کہا کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ لارڈز ٹیسٹ کے دوران الزامات کی تحقیقات کررہا ہے، اگر کسی کھلاڑی کا جرم ثابت ہوا تو اس کیخلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا اور اسے کھیل سے دور کردیا جائے گا۔
آپ کے خیال میں ایسے کرکٹرز کو کیا سزا ملنی چاہیے؟
Add your comment Below
No comments:
Post a Comment